جیل سے بچنے کیلئے موت کا ڈرامہ رچانے والا مردہ پکڑا گیا

جیل سے بچنے کیلئے موت کا ڈرامہ رچانے والا مردہ پکڑا گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)جیل سے بچنے کیلئے موت کا ڈرامہ رچانے والا ‘مردہ’ پکڑا گیا،چینی پولیس کے مطابق ‘سی’ نامی شہری کو شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے روکا، تو ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل بھی دو بار بغیر لائسنس کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے پکڑا جا چکا ہے ۔

تیسری بار پکڑے جانے پر اسے خدشہ تھا کہ اس بار اسے سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا۔ضمانت پر رہائی کے دوران سزا سے بچنے کے لیے اس نے اپنے گھر والوں کو منایا کہ وہ اس کی جعلی موت اور جنازے میں مدد کریں۔ جس دن موت کا ڈرامہ رچایا گیا، اسی دن اسے دفنا دیا گیا لیکن جب تابوت کو قبر میں اتارا جا رہا تھا، تب تک چپکے سے دوسرے صوبے کی طرف فرار ہو چکا تھا۔پولیس نے اسے گرفتار کیاتو عدالت نے اسے 5 ماہ قید اور 20 ہزار یوآن جرمانے کی سزا سنائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...