پیٹ کی چربی شوگر کی اہم وجہ، دماغی صحت کیلئے بھی خطرناک
لاہور(نیٹ نیوز)پیٹ کے گرد جمع ہونے والی اضافی چربی صرف دل اور ذیابیطس کے خطرات تک محدود نہیں بلکہ یہ دماغی صحت، یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے ۔
ماہرین کے مطابق پیٹ کے اندر اعضاء کے گرد جمع ہونے والی اندرونی چربی مسلسل سوزش، ہارمونز میں تبدیلی اور جسمانی میٹابولزم میں خرابی پیدا کرتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ یادداشت کی کمزوری، ذہنی تنزلی اور ڈیمنشیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق پیٹ کی چربی دو اقسام کی ہوتی ہے ، ایک جِلد کے نیچے موجود چربی جبکہ دوسری اندرونی چربی جو جگر، لبلبے اور آنتوں جیسے اہم اعضاء کے گرد جمع ہوتی ہے ۔یہی اندرونی چربی زیادہ خطرناک سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ خون میں سوزش پیدا کرنے والے کیمیائی مادے خارج کرتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments