امریکا:لکی نمبر7 سے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری نکل آئی
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شخص نے نمبر ‘7’ سے اپنی ذاتی وابستگی کے باعث ایک لاٹری ٹکٹ خریدا اور 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کیرولائنا کے قصبے بسکو کے رہائشی تھامس مونیوز نے مقامی دکان سے 10 ڈالرز کا ‘ٹرپل ریڈ 777 جیک پاٹ’ اسکریچ آف ٹکٹ خریدا کیونکہ وہ 7 نمبر کو اپنا ہمیشہ سے اپنا لکی نمبر مانتے ہیں۔تھامس مونیوز نے بتایا کہ 7 نمبر سے میری ذاتی وابستگی ہے کیونکہ میں 1977ء میں 7 تاریخ کو پیدا ہوا تھا۔انہوں نے ٹکٹ خریدنے کے فوراً بعد اسے اسکریچ کیا اور انہیں یہ معلوم ہوا کہ وہ 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گئے ہیں۔تھامس مونیوز اس لمحے کو بیان کرتے ہوئے بے انتہا خوش اور پُر جوش تھے اورانہوں نے کہاکہ وہ سب سے پہلے ایک گھرخریدیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments