امریکا:کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ

امریکا:کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی سپیڈ کیوبر ٹومی چیری نے بلائنڈ فولڈ (آنکھوں پر پٹی باندھ کر) روبک کیوب حل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔

21 سالہ ٹومی چیری نے 28 جون 2026 کو امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر برانچ برگ میں منعقدہ مڈ اٹلانٹک کوائٹ چیمپئن شپ 2026 کے دوران 3×3×3 روبک کیوب کو صرف 11.56 سیکنڈ میں حل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 11.67 سیکنڈ کے ساتھ آسٹریلیا کے چارلی ایگنز کے پاس تھا، جو انہوں نے 10 جنوری 2026 کو سڈنی میں ہونے والے مقابلے میں بنایا تھا۔ٹومی چیری نے پہلی بار 2021 میں 15.27 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...