ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی کامیاب سرجری
واشنگٹن (نیٹ نیوز )طب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی برطانوی اور امریکی ڈاکٹروں نے پیدائش سے قبل رحم مادر میں بچے کی کامیاب سرجری کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور امریکا کے طبی ماہرین نے 29 سالہ خاتون مائزی سیویج کی حمل کے دوران اس کے رحم میں موجود 26 ہفتوں کے بچے کی کامیاب سرجری کی ۔ رحم مادر میں بچہ اپنی تخلیق کے پانچ ماہ مکمل کر چکا تھا، جب انکشاف ہوا کہ بچہ گیسٹرو شیسس نامی مرض کا شکار ہے ْ اس میں ناف صحیح طور پر تشکیل نہیں پاتی اور آنتیں جسم سے باہر نشوونما پاتی ہیں۔ماہرین نے جدید تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے بچے کی آنتوں کو دوبارہ پیٹ کے اندر منتقل کیا۔ گیسٹروشیسس ہر سال برطانیہ میں تقریباً تین ہزار میں سے ایک بچے کو متاثر کرتی ہے اوربہترین طبی سہولیات کے باوجود تقریباً ہر دس میں سے ایک بچہ جانبر نہیں ہو پاتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments