اٹلانٹا میں چوکیدارکا نظام ختم ،روبوٹک ڈاگز تعینات

اٹلانٹا میں چوکیدارکا نظام ختم ،روبوٹک ڈاگز تعینات

اٹلانٹا (نیٹ نیوز)چوکیداری گھر کی ہو، کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ کی، گلیوں کی ہو یا مارکیٹوں کی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ اب وہاں کے محافظ بنیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کا آغاز امریکی شہر اٹلانٹا سے ہو چکا ہے ، جہاں رہائشی کمپلیکسز میں رات کی نگرانی کے لئے انسانوں کی چوکیداری کا نظام ختم کر کے روبوٹک ڈاگز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔جدید سنسرز، کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے لیس یہ روبوٹک ڈاگزپورے کمپلیکس کا چکر لگاتے ہیں، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور انسان آپریٹرز دور بیٹھ کر انہیں کنٹرول کرتے ہیں۔اس علاقے کے رہائشیوں کے مطابق ابتدا میں یہ روبوٹ عجیب لگے ، مگر اب یہ سکیورٹی کا نیا ذریعہ بن چکے ہیں اور ان کی موجودگی سے جرائم میں کمی محسوس کی جا رہی ہے جس سے تٖحفظ کا احسا س بہت حدتک بڑھ گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...