ایک سیب روزانہ کھانا طویل اور صحت مند زندگی کا باعث
لاہور(نیٹ نیوز)جدید طبی تحقیق نے کہاوت روزانہ ایک سیب کھائیں، ڈاکٹر سے دور رہیں‘‘کی تائید کردی ۔ ایک تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی سے بھی منسلک ہو سکتی ہے ۔
محققین کے مطابق ایسے افراد میں، جو مستقل بنیادوں پر سیب کھاتے رہے ، 15 سال بعد اموات کے خطرے میں تقریباً 35 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ ماہرین غذائیت کے مطابق سیب نہ صرف غذائیت سے بھرپور پھل ہے بلکہ روزمرہ خوراک میں اس کی شمولیت جسم کو متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔ بلند فشارِ خون کے شکار افراد کیلئے بھی سیب فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ،اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دے سکتا ہے ، جس سے دل کے دورے اور فالج کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments