کرنٹ سے ہلاکت ،دیہاتیوں نے ٹرانسفارمرکی پٹائی کردی

کرنٹ سے ہلاکت ،دیہاتیوں نے ٹرانسفارمرکی پٹائی کردی

نئی دہلی (نیٹ نیوز )بھارت میں کرنٹ لگنے سے گائے کی ہلاکت پر دیہاتیوں نے ٹرانسفارمر کو ہی مارنا شروع کر دیا،اس واقعے نے بھار ت کے دیہی علاقوں میں بجلی کے غیر محفوظ نظام سے پیدا ہونے والے خطرات کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے گائے کی ہلاکت پر مشتعل دیہاتیوں نے انوکھا ردعمل دیتے ہوئے ٹرانسفارمر کو ہی ذمہ دار ٹھہرا کر اس پر حملہ کر دیا۔یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ٹرانسفارمر کے قریب کھڑی گائے کو بجلی کا کرنٹ لگا جس کے باعث وہ فوری مر گئی۔اس واقعے کے بعد مقامی افراد شدید غصے میں آگئے اور جس ٹرانسفارمر کو گائے کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھ رہے تھے ، اسی کو ڈنڈوں اور دیگر اشیا سے مارنا شروع کر دیا جس کی یڈیو سوشل میڈیا پر تیز ی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...