باپ ’’ودیشی ‘‘،بچوں کے نام انگریز اور کانگریس رکھ دئیے
بنگلور(نیٹ نیوز)نام کسی بھی انسان کی پہچان ہوتا ہے لیکن بھار ت میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جن کے نام جان کر شاید آپ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق منفرد ناموں والا یہ خاندان بھارتی ریاست بہار کے بھوپ نگر گاؤں کا ہے۔
اس خاندان کے افراد کے نام پردیسی، انگریز، کانگریس، پنجابی، گلاٹی اور دیسی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ محض گھریلو یا عرفی نام نہیں بلکہ خاندان کے کئی افراد کے نام سرکاری دستاویزات، آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات میں بھی اسی طرح درج ہیں۔ اس خاندان کے سربراہ ’’ودیشی ‘‘اب دنیا میں نہیں رہے ،ان کے بڑے بیٹے کا نام پردیسی ہے جبکہ دوسرے بیٹے کا نام انگریز رکھا گیا اور ایک بیٹے کا نام کانگریس ہے ،خاندان کے ایک اور فرد کا نام پنجابی مانجھی ہے جو صوبہ پنجاب کے نام پر رکھا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments