ویگل ڈانس ،شہدکی مکھیوں کا نئے ٹھکانے کی نشاندہی کا طریقہ
لندن (نیٹ نیوز)شہد کی مکھیاں نئے چھتے کیلئے مناسب جگہ تلاش کرنے کیلئے مختلف سمتوں میں اڑ کر ممکنہ مقامات کا جائزہ لیتی ہیں اور چھتوں میں واپس آ کر اپنی دریافت کے بارے میں دوسری مکھیوں کو آگاہ کرتی ہیں۔
یہ مکھیاں اپنی ساتھیوں کے سامنے ایک خاص قسم کا رقص ویگل ڈانس کرتی ہیں اورجسم کی مخصوص حرکات کے ذریعے وہ بتاتی ہیں کہ نئی جگہ کتنی محفوظ ہے ، کتنی دور واقع ہے ، کتنی کشادہ ہے اور چھتہ بنانے کیلئے کس حد تک موزوں ہے ۔جس قدر کوئی جگہ بہتر اور زیادہ مناسب ہوتی ہے ، مکھی کا رقص بھی اتنا ہی پُرجوش اور طویل ہوتا ہے ۔ اس رقص سے نہ صرف مقام کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ وہاں پہنچنے کیلئے کس سمت میں اور کتنی دور پرواز کرنی ہو گی۔اس کے بعد مزیدمکھیاں اس مقام کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرتی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments