اٹلی کا دریاٹائبر سوکھنے لگا ،دفن قدیم پُل کے آثار نمایاں

اٹلی کا دریاٹائبر سوکھنے لگا ،دفن قدیم پُل کے آثار نمایاں

روم (نیٹ نیوز)اٹلی کے دارالحکومت روم میں بارش نہ ہونے کے باعث دریائے ٹائبر کی سطح میں نمایاں کمی آگئی، جس کے نتیجے میں دریائے ٹائبر میں موجود ایک قدیم پُل کے آثار دوبارہ نمایاں ہوگئے ہیں۔

نیرو کا پُلکے نام سے مشہور یہ پُل سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے قریب دریائے ٹائبر میں واقع ہے ،تاریخی طور پر یہ پُل روم کے مرکزی علاقے کو دریائے ٹائبر کے مغربی کنارے سے ملاتا تھا۔ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ پُل شہنشاہ نیرو کے دور سے بھی پہلے تعمیر کیا گیا تھا، اس پُل کی تعمیر کا تعلق نیرو کے چچا اور رومی شہنشاہ کیلیگولا سے ہوسکتا ہے اور اس کے 39 عیسوی تک موجود ہونے کے شواہد ملتے ہیں۔ بونینی کے مطابق اس علاقے کا تعلق نیرو سے اس لئے بھی جوڑا جاتا ہے کیونکہ جہاں آج ویٹیکن واقع ہے ، وہاں قدیم دور میں نیرو کا سرکس موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...