سیب کو بیج سے مکمل پھل بننے کیلئے 10سال کا عرصہ درکار

سیب کو بیج سے مکمل پھل بننے کیلئے 10سال کا عرصہ درکار

لاہور (نیٹ نیوز)سیب کا رنگ سبز، زرداور سرخ جبکہ ذائقہ شیریں ہوتا ہے ،ترش سیب سرد و خشک ہوتا ہے۔

سیب سے مربہ،جوس اور شربت بنایا جاتا ہے تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بیج سے اگنے والے سیب کے درخت کو پہلا پھل دینے میں تقریباً دس سال لگتے ہیں۔سیب صحت کے حوالے سے ایک انتہائی مفید پھل ہے اور ڈاکٹر اکثر بیماریوں میں اسے خوراک کے طور پر استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ،یہ مرض سے ہونیوالی کمزوری دور کرنے میں مفید ہے ۔ایک سیب کے اندر تقریباً 85 فیصد تک پانی پایا جاتا ہے جو جسم کو تروتازہ رکھتا ہے ،اس حوالے سے تاریخی محاورہ’’روزانہ ایک سیب ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے ‘‘والا جملہ پہلی بار 1866 میں ویلز میں بولا گیا تھا،سیب کا باقاعدہ استعمال دل کو طاقت دینے کیساتھ ساتھ بھوک بڑھاتا ہے اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...