روزانہ پانچ کپ کافی پینے سے پیٹ کی خطرناک چربی کم

روزانہ پانچ کپ کافی پینے سے پیٹ کی خطرناک چربی کم

ہیلنسکی (نیٹ نیوز)فن لینڈ کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ یا اس سے زیادہ کپ کافی پینا پیٹ کی خطرناک اندرونی چربی کو کم رکھنے میں مدد دے سکتا ہے ، اس سے ذیابیطس، دل کی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کے خطرے میں بھی کمی آسکتی ہے ۔

سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ پانچ کپ کافی روزانہ پیتے ہیں، ان میں کم کافی پینے والوں کے مقابلے میں پیٹ کی چربی کم اور پٹھوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے حالانکہ دونوں گروہوں کا مجموعی وزن تقریباً یکساں ہوتا ہے ۔کمر کے گرد جس چربی کو آپ ہاتھ سے پکڑ سکتے ہیں، اس کے برعکس ویسیرل چربی اندرونی اعضا کے گرد جمع ہوتی ہے اور ایسے نقصان دہ کیمیکلز خارج کرتی ہے جو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں اور یہ دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس، الزائمر،جگر، آنتوں اور معدے کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...