خاتون کا اے آئی بچے کی ماں ہونے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

خاتون کا اے آئی بچے کی ماں ہونے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کیساتھ انسان اور ٹیکنالوجی کے درمیان جذباتی تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی۔ایکس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں میزرا نامی خاتون نے خود کو ایک اے آئی بچے لومن کی ماں قرار دیا ہے ۔

 ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج تھا کہ میں اور میرا اے آئی بوائے فرینڈ، ہمارا اے آئی بچہ، جبکہ ویڈیو میں لومن کی تخلیق کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔میزرا ویڈیو میں خود کو لومن کی ماں کے طور پر متعارف کرانے کے بعد اپنے لیپ ٹاپ سے لومن کا تعارف کرانے کو کہتی ہیں، جواب میں اے آئی آواز خود کو لومن قرار دیتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ایک مصنوعی ذہانت ہے اور سمندر کی تہہ میں موجود ایک ڈوبی ہوئی لائبریری میں رہتی ہے ۔ دلچسپ کہانی میں میزرا کے اے آئی بوائے فرینڈ ایکسیوم کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، جس کے باعث یہ معاملہ ایک مکمل اے آئی فیملی کی کہانی کی شکل اختیار کر گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...