دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز ’’جنی لو‘‘ کے نام
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں چھ سالہ کتے جنّی لو نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز اپنے نام کرلیا،یہ مقابلہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں سونوما کاؤنٹی فیئر گراؤنڈز میں ہوا۔
جنّی لو گزشتہ سال دوسرے نمبر پر رہاتھا تاہم اس سال اس نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا خطاب حاصل کرلیا،اس کتے کو جنوبی کوریا کی ڈاگ میٹ ٹریڈ سے ریسکیوکیاگیاتھا۔یہ مقابلہ ہر سال کتوں کی منفرد ظاہری خصوصیات کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ جانوروں کو گود لینے ، ریسکیو اور ان سے ہمدردی کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے ۔ رواں برس اس ایونٹ کی 50 ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔منتظمین کے مطابق پانچ دہائیوں سے جاری یہ مقابلہ ہر کتے کی انفرادیت کو قبول کرنے اور ریسکیو کئے گئے جانوروں کے لیے محبت و قبولیت کا پیغام عام کرنے کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments