بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے پوٹاشیم لینا بھی مددگار

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے پوٹاشیم لینا بھی مددگار

لاہور(نیٹ نیوز)بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں صرف نمک کم کرنا ہی نہیں بلکہ مناسب مقدار میں پوٹاشیم لینا بھی مددگار ہو سکتا ہے ،اس حوالے سے زیادہ پوٹاشیم والی سبزیاں اور پھل استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کے اثرات کو متوازن کرنے اور بلڈ پریشر کو بہتر رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے ۔پوٹاشیم کے اچھے غذائی ذرائع میں کیلا، مالٹا،کینو، ٹماٹر، پالک اور دوسری سبز پتوں والی سبزیاں، دالیں، لوبیا، آلو، شکر قندی اور دہی شامل ہیں تاہم واضح رہے کہ اگر کسی شخص کو گردوں کی بیماری ہے یا وہ ایسی ادویات لیتا ہے جو خون میں پوٹاشیم بڑھا سکتی ہیں تو پوٹاشیم سپلیمنٹ یا پوٹاشیم والی نمک کی مصنوعات ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہئیں ،عام حالات میں بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے کم نمک ، پھل، سبزیاں اور دیگر پوٹاشیم والی غذائیں بہرحال مفید ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...