اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل یونان کے لئے کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام تیار کرے گا، ’ایکیلیز شیلڈ‘ معاہدہ اسرائیل کا یونان کے ساتھ سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدہ اسرائیل کی تاریخ کے بڑے دفاعی معاہدوں میں شامل ہے، یونان اپنے جی ڈی پی کا تقریباً 3.5 فیصد دفاع پر خرچ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے ساتھ کشیدگی کے باعث یونان کا دفاعی بجٹ دیگر نیٹو ممالک سے زیادہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments