ہیروں سے بجلی پیدا نہ ہونے کامفروضہ غلط ثابت
ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)ہیرے بجلی پیدا کرنے کے قابل نہیں لیکن انتہائی پتلی لچکدار ہیرے کی جھلیوں نے اب ایک مضبوط الیکٹرک اثر دکھایا ہے ۔
غیر متوقع دریافت ہیرے سے چلنے والے سنسر، چھوٹے توانائی کے نظام اور خودکار طبی امپلانٹس کے دروا ز ے کھول سکتی ہے ۔ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ انتہائی پتلی اور انتہائی لچکدار ہیرے کی جھلی ایک قابل پیمائش پیزو الیکٹرک ردعمل پیدا کر سکتی ہے جو ایک صدی سے زائد عرصے سے قائم سائنسی مفروضے کو چیلنج کرتی ہے ۔1900 کی دہائی کے اوائل سے ، ہیرے کو عام طور پر ایک نان پیزو الیکٹرک مواد کے طور پر درجہ بند کیا گیا، مطلب یہ کہ میکانیکل طور پر ڈی فارم ہونے پر اس سے برقی وولٹیج پیدا کرنے کی توقع نہیں تھی تاہم کئی گئی تحقیق کے مطابق ہیرے سے بجلی بننا ممکن ہوسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments