ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
لاہور (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں ہر سال گنج پن سے متاثر افراد علاج کیلئے اربوں ڈالرز خرچ کردیتے ہیں اور کوئی بھی طریقہ علاج 100 فیصد مؤثر نہیں مگر اب ایک نئی دریافت سے گنج پن کا مؤثر طریقہ علاج تشکیل دینا ممکن ہوجائے گا۔
درحقیقت ایک عام دستیاب دوا میں ہی گنج پن کا مؤثر علاج چھپا ہوا ہے ،یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جرنل جاما ڈرماٹولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جوڑوں کی تکلیف کے علاج کیلئے کھائی جانے والی ایک دوا سے ایلوسپیا اریاکا مؤثر علاج ممکن ہے ۔ اس مرض میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے بالوں کی جڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سر یا جسم کے دیگر حصوں پر اچانک گول دائروں کی شکل میں بال اڑ جاتے ہیں یا جھڑنے لگتے ہیں۔تحقیق کے دوران تجربات کا سلسلہ جاری ہے اور جلد حتمی علاج تجویز کیا جاسکے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments