شادی دنیا بھر کے 49فیصد افراد کیلئے ناقابل فراموش لمحہ

شادی دنیا بھر کے 49فیصد افراد کیلئے ناقابل فراموش لمحہ

لندن(نیٹ نیوز)زندگی کا سب سے ناقابل فراموش لمحہ کونسا ہوتا ہے ؟،یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب ہر فرد کیلئے مختلف ہوسکتا ہے۔

 یعنی کسی ایک جواب پر اتفاق ممکن نہیں مگر برطانوی کمپنی جان لوئیس اینڈ پارٹنر کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کے 49 فیصدافراد کے خیال میں شادی کے بندھن میں بندھنا زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہوتا ہے ۔اس کے بعد 47 فیصد افراد کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش سب سے خاص لمحہ ہوتا ہے ۔اسی طرح کسی پیارے کے انتقال کو 45 فیصد افراد نے ایسا لمحہ قرار دیا جسے وہ کبھی بھول نہیں سکتے ،اس تحقیق میں 2 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔مجموعی طور پر 57 فیصد افراد نے خاندان سے جڑے لمحات کو ناقابل فراموش قرار دیا جبکہ محض 4 فیصد نے کام اور کیرئیر کو خاص قرار دیا جبکہ 97 فیصد افراد ان یادگار لمحات کو یاد کرنا پسند کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...