دنیا بھر میں گلابی یا پیلے رنگ کا پاسپورٹ موجود نہیں
لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کے بیشتر ممالک کے پاسپورٹس عموماً صرف 4 سرخ، نیلا، سبز اور سیاہ رنگ میں نظر آتے ہیں ، نیلے رنگ کو نئی دنیا کی علامت کے طور پر اپنایا گیا جبکہ یورپ کی پرانی شناخت سے فاصلے کا اظہار بھی اس سے جوڑا گیا ہے ۔
سرخ رنگ کمیونسٹ نظام سے منسلک سمجھا گیا جس کے باعث کچھ ممالک میں پاسپورٹ کا رنگ سیاسی علامت بھی بن گیا۔سبز رنگ کو زیادہ تر مذہبی وابستگی سے جوڑا جاتا ہے اور کئی اسلامی ممالک سبز پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں ۔سیاہ رنگ سب سے کم عام ہے ، نیوزی لینڈ اپنے قومی تشخص کے اظہار کیلئے سیاہ پاسپورٹ استعمال کرتا ہے جبکہ بعض ممالک میں سیاہ رنگ سفارتی پاسپورٹ کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ شوخ گلابی یا پیلے رنگ جیسے ہلکے میں پاسپورٹ اس لئے نہیں بنائے جاتے کہ اس پر موجود سنہری مہر ان پر واضح نظر نہیں آئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments