کچرے کے ٹرک میں دبے شخص کو 2گھنٹے بعد نکا ل لیاگیا

کچرے کے ٹرک میں دبے شخص کو 2گھنٹے بعد نکا ل لیاگیا

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)کچرے کے ٹرک سے ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا،یہ واقعہ امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں پاول سٹریٹ بارٹ سٹیشن کے قریب میسن سٹریٹ میں پیش آیا جہاں راہگیر نے چیخیں سننے پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی اور کچرے کے ٹرک سے دو گھنٹے بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔

کچرے کا ٹرک صبح مختلف مقامات سے کوڑاکرکٹ اٹھا چکا تھا اور ایک جگہ اور کچرا لینے کیلئے رکُا تھا کہ پھر قریب سے چلتے کسی نے چیخ کی آواز سنی۔راہگیر نے ٹرک کو رکوا کر ریسکیو ٹیموں کو بلایا جنہوں نے غیر معمولی ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں تقریباً 25 فائر فائٹرز شامل تھے جنہوں نے ٹرک کے مواد کو ہاتھ سے ہٹایا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متاثرہ شخص کو نکال لیا گیا۔اس واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین تبصرے کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...