سالگرہ پر تحفہ ملے لاٹری ٹکٹ پر 10لاکھ ڈالرکا انعام نکل آیا

سالگرہ پر تحفہ ملے لاٹری ٹکٹ پر 10لاکھ ڈالرکا انعام نکل آیا

بریڈووڈ (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص نے سالگرہ کے موقع پر دوست کے تحفے میں دئیے لاٹری کے ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

ریاست اِلینوائے کے شہر بریڈوُوڈ کے رہائشی شخص نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے سالگرہ پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا ، تقریب کے دوران ایک دوست نے انہیں ایک لفافہ دیا، جس میں کئی لاٹری ٹکٹ تھے ۔ان ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ 8 اگست کے ڈرا کا تھا، جس نے 10 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔خوش نصیب شخص نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ انہوں نے کوئی بڑا انعام جیتا ہے ۔ انہوں نے ایک دوست سے ٹکٹ چیک کروایا اور اس نے بھی غلطی سے اسے دیکھ کر بتایا کہ انعام صرف ایک ہزار ڈالر ہے ۔اس پر انہوں نے سوچا کہ ایک ہزار ڈالر بھی برا نہیں تاہم جب اصل انعام کا پتا چلا تو وہ حیران رہ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...