بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا
لندن (نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے کی عادت غذائی نالی کے کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے ۔
برطانیہ میں ہونیوالی تحقیق میں تقریباً 10 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا لگ بھگ 14 سال تک جائزہ لیا گیا۔محققین نے ان افراد کا موازنہ کیا جو اپنی چائے یا کافی کو ‘بہت گرم’ پینا پسند کرتے تھے ، ان لوگوں سے کیا جنہوں نے اپنے مشروبات کو ‘گرم’ قرار دیا۔تحقیق میں سامنے آیا کہ بہت گرم مشروبات پینے والے افراد میں غذائی نالی کے اسکویمس سیل کارسینوما کا خطرہ تقریباً تین گنا زیادہ پایا گیا۔ غذائی نالی وہ نالی ہوتی ہے جو منہ کو معدے سے ملاتی ہے ۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ مشروب کی نوعیت کے ساتھ ساتھ اسے پینے کا درجہ حرارت بھی صحت پر اثر انداز ہوسکتا ہے ، اس لیے انتہائی گرم چائے یا کافی کو فوراً پینے کے بجائے کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دینا زیادہ محتاط طرزِ عمل ہوسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments