فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ایران کی فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں۔

اپنے بیان میں سربراہ ایرانی فوج میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ کسی بھی جارحیت پر فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج نے دہشت گرد طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے رویے اور فیصلوں میں بے بسی اور مایوسی واضح ہے، امریکی حکام اپنی شکست چھپانے کیلئے امریکی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، امریکی حمایت کے بغیر اسرائیلی فوج بہت کم عرصے میں تباہ ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...