تیز پیدل چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو سکتا
سڈنی (نیٹ نیوز)اکثر لوگ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنے پر زور دیتے ہیں، تاہم طبی ماہرین کی نئی رپورٹ کے مطابق محض قدم گننا کافی نہیں بلکہ آپ کے پیدل چلنے کی رفتار اس سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔
یونیورسٹی آف سڈنی کے محقیقن نے اپنی نئی تحقیق میں کم از کم 80 قدم فی سیکنڈ چلنے کو چلنے کی وضاحت کی ہے ۔برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں 40 سے 69 برس کی عمر کے تقریباً 70 ہزار افراد کا 8 برس تک جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے اخذ کیا کہ جو لوگ سستی سے چلنے کے بجائے روزمرہ معمولات میں تیز قدموں سے چلتے ہیں، ان میں کسی بھی بیماری کے باعث وقت سے پہلے موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے ۔تیز قدموں سے چلنے سے دل کی دھڑکن متوازن ہوتی ہے ، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے ، روزانہ محض 15 سے 20 منٹ تیز رفتاری سے پیدل چلنا بھی کافی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments