ساڑھے 4ہزار سال قدیم اہرام میں پوشیدہ ریاضیاتی کوڈ کا دعویٰ
قاہرہ(نیٹ نیوز)ایک نئے نظریے کے مطابق مصر کے گیزہ کے عظیم اہرام میں ایسا پوشیدہ ریاضیاتی نظام ہوسکتا ہے جس کا تعلق چاند، ستاروں اور سیاروں سے ہو۔
برطانوی اخبار کے مطابق محقق سیفی لیوی کا کہنا ہے کہ اہرامِ مصر کی اونچائی، بنیاد اور ڈھلوان اطراف (sloping sides) سمیت اس کے مختلف پیمائشوں میں ایسے عددی نمونے موجود ہیں جو قدیم مصریوں کے ریاضی اور فلکیات سے متعلق علم کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ نظریہ ایس ایس آر این (SSRN) پر شائع ہونے والے ایک مقالے پر مبنی ہے ، تاہم اس تحقیق کا تاحال ماہرین کی جانب سے باضابطہ جائزہ نہیں لیا گیا۔سیفی لیوی نے قدیم مصری ریاضیاتی طریقوں سے وابستہ کسرات کو استعمال کرتے ہوئے عظیم اہرام کی اہم پیمائشوں کا جائزہ لیا۔ان کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے حاصل ہونے والے بعض اعداد فلکیاتی چکروں اور ریاضیاتی مستقلات سے خاصی مشابہت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments