2023میں تمباکو نوشی کے دھویں سے 16لاکھ اموات
لاہور(نیٹ نیوز)محققین کا کہنا ہے کہ 2023ء میں دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی تمباکو نوشی کے بالواسطہ دھویں کی زد میں رہی، جبکہ خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔
دی لینسٹ پبلک ہیلتھ میں شائع ایک عالمی تحقیق کے مطابق 2023ء میں دنیا بھر میں تمباکو کے بالواسطہ دھویں کی زد میں آنے سے تقریباً 16 لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ 2 ارب 71 کروڑ سے زیادہ افراد دوسروں کے تمباکو نوشی کے مضر دھویں سے متاثر ہوئے ۔تحقیق کے مطابق 2023ء میں دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی تمباکو کے بالواسطہ دھویں کی زد میں تھی، جس کے نتیجے میں صحت مند زندگی کے 4 کروڑ 48 لاکھ سال ضائع ہوئے ۔محققین نے 1990ء سے 2023ء کے دوران 204 ممالک اور خطوں سے حاصل کیے گئے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تاکہ تمباکو نوشی کے بالواسطہ دھویں سے متاثر ہونے کے عالمی بوجھ کا جائزہ لیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments