انسانی دماغ میں 60سال کی عمر تک حیاتیاتی تبدیلی ممکن

انسانی دماغ میں 60سال کی عمر تک حیاتیاتی تبدیلی ممکن

لندن (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے انسانی دماغ کے پری فرنٹل کارٹیکس میں زندگی بھر ہونے والی خلیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لیا ہے ، جس سے معلوم ہوا کہ بالغ زندگی کے دوران دماغ کی سرگرمی میں 2 اہم مرحلے نمایاں ہوتے ہیں۔

تحقیق کیلئے پیدائش سے 97 سال تک کی عمر کے 284 افراد کے دماغوں سے حاصل کئے گئے 13 لاکھ سے زائد خلیات کا نیوکلیائی تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق دماغ کی نشو و نما کے دوران سب سے زیادہ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں تاہم تقریباً 24 سال کی عمر میں پری فرنٹل کارٹیکس کی خلیاتی ساخت نسبتاً مستحکم ہو جاتی ہے ، یہ حصہ منصوبہ بندی، فیصلہ سازی اور پیچیدہ ذہنی کاموں میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ استحکام بالغ عمر کے بیشتر حصے میں برقرار رہتا ہے تاہم 60 سال کی عمر کے بعد دماغ میں ایک مرتبہ پھر نمایاں حیاتیاتی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...