جاپان کی 118سال پرانی جیل پرتعیش ہوٹل میں تبدیل

جاپان کی 118سال پرانی جیل پرتعیش ہوٹل میں تبدیل

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک کمپنی نے وہاں کی ایک صدی سے زائد پرانی جیل کو پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا ۔نارا نامی جیل کی تعمیر 1908 میں ہوئی تھی اور اسے 2017 میں ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

اسے جون 2026 میں 7 سال کی تزئین نو کے بعد دوبارہ ہوشیانو نارا پریزن ہوٹل کے نام سے کھولا گیا۔اس عمارت کا ڈیزائن کسی ستارے جیسا ہے جس کے 5 ونگز ایک سنٹرل کمانڈ پوسٹ کی جگہ بنائے گئے ہیں۔25 ایکڑ رقبے پر پھیلی عمارت میں ہوٹل کے ساتھ ایک میوزیم بھی موجود ہے ۔ اس ہوٹل میں 3 اقسام کے کمرے لوگوں کو دستیاب ہیں جن میں سب سے بڑا بنیادی طور پر 11 حوالات کے کمروں پر مشتمل ہے ۔وہاں ایک رات کا کرایہ 245 ڈالرز سے شروع ہوتا ہے مگر اس کا انحصار سیاحتی سیزن پر ہوتا ہے ،یہاں کمروں کے نمبر پرانے ہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...