خاتون کی چھتری نے بلندی سے گرتی بلی کو بچا لیا
شنگھائی (نیٹ نیوز)چین میں ایک خاتون نے بلندی سے اچانک گرنے والی بلی کو اپنی چھتری کی مدد سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے ۔
یہ دلچسپ واقعہ چین کے صوبے گوانگ شی کے شہر لیوژو میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون باہر کھڑی تصویر بنا رہی تھی کہ اچانک اوپر موجود ایک بلی نیچے گرنے لگی۔بلی کو گرتا دیکھ کر خاتون نے اسے ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں، خوش قسمتی سے ان کی کھلی ہوئی چھتری بلی کیلئے سیفٹی نیٹ بن گئی اور زمین سے ٹکرانے سے قبل اس کا گرنا روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلی قریبی گھرانے کی پالتو تھی جسے غلطی سے رات بھر باہر چھوڑ دیا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیوپر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور کئی بلی کی جان بچ جانے پر شکر اداکررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments