5گھنٹوں میں لیگو کے 11ہزار695ٹکڑے جوڑنے کا ریکارڈ
سیکرامنٹو (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں ایتھینا لیونگ اور سیوی سوئفٹ نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑوں پر مشتمل ورلڈ میپ مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
دونوں نے ہیورڈ کے برِک بائے برِک ٹوائز میں یہ چیلنج مکمل کیا۔ انہوں نے لیگو ورلڈ میپ کی تیاری کیلئے ایک ماہ تک مسلسل مشق کی تھی۔ یہ سیٹ دنیا میں تجارتی طور پر دستیاب سب سے بڑا 2 ڈی لیگو سیٹ بتایا جاتا ہے ۔ایتھینا لیونگ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ بچپن ہی سے لیگو نے انہیں تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔ ایک سال قبل سیوی سے ملاقات کے بعد دونوں میں لیگو سمیت کئی مشترکہ دلچسپیوں کی وجہ سے دوستی ہوگئی۔دونوں نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑے صرف 4 گھنٹے 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جوڑ کر منفرد کارنامہ انجام دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments