نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا

کٹھمنڈو(نیٹ نیوز)نیپال میں پہاڑ کا کچھ حصہ اچانک چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیلاب سے نیپال میں حالیہ تباہی نے ملک کو غم اور تشویش میں مبتلا کر دیا ،اسی دوران مستنگ ضلع میں پہاڑی تودہ گرنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پہاڑ کا ایک بہت بڑا حصہ کسی ڈھلوان پر پڑی دھول کی طرح بکھر کر گرتا ہوا دکھائی دیا ،یہ واقعہ مستنگ ضلع کے علاقے  لیٹے کے قریب پیش آیا جہاں پہاڑ کا حصہ گر کر وادی میں بہنے والے ’’کالی گنڈکی‘‘دریا میں جا گرا۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑ کے اس بڑے ٹکڑے کو نیچے آنے میں بمشکل چھ سیکنڈ لگے جبکہ دوسری طرف موجود پہاڑ سے لوگوں نے اس منظر کو شدید خوف و ہراس کے عالم میں ریکارڈ کیا،جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...