آواز سے ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کا طریقہ دریافت
طبی سائنسدانوں نے ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص کے حوالے سے انقلابی اور انتہائی آسان طریقہ کار دریافت کر لیا ہے جس کے تحت اب بغیر خون لئے صرف مریض کی آواز سن کر بیماری کا پتہ لگایا جا سکے گا۔
سائنسدانوں کے مطابق ذیابیطس کی وجہ سے انسان کی آواز میں باریک تبدیلیاں آتی ہیں جنہیں انسان کان سے نہیں سن سکتا لیکن اے آئی کا نظام اسے فوراً پکڑ لیتا ہے ۔مریض کو اپنے سمارٹ فون پر صرف 6 سے 10 سیکنڈز کا جملہ بولنا ہوتا ہے ، جس کے بعد اے آئی ماڈل آواز کے نمونے کا تجزیہ کر کے بتاتا ہے کہ فرد ذیابیطس کا شکار ہے یا نہیں اور یہ ٹیسٹ تقریباً 89 فیصد تک درست نتائج دیتا ہے ۔ذیابیطس کے لاکھوں مریضوں کیلئے یہ ٹیکنالوجی انتہائی کارآمد ثابت ہوگی کیونکہ اس سے ناصرف وقت اور پیسے کی بچت ہوگی بلکہ بغیر درد گھر بیٹھے تشخیص ہوجائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments