نہرمیں پھنس جانیوالی شارک کو دیکھنے کیلئے 6لاکھ افراد جمع
بوسان (نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 3.5 میٹر لمبی شارک نہر میں پھنسنے کے بعد شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نہر میں پھنسی شارک کو دیکھنے کیلئے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تقریباً 6 لاکھ افراد پہنچے ہیں۔ شارک کو پہلی بار 18 ستمبر کو نارتھ پورٹ کی ایک تنگ نہر میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے سمندر تک واپس پہنچانے کیلئے حکام نے پانی کے فواروں کی مدد سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم آپریشن ناکام رہا۔اب حکام آج جال کی مدد سے شارک کو کھلے سمندر تک پہنچانے کی ایک اور کوشش کریں گے ۔مقامی طور پر اس شارک کا نام ’’بوکانگی‘‘رکھ دیا گیا ہے اور بوسان انتظامیہ نے اسے شہر کا اعزازی سفیر بھی قرار دے دیا ہے ۔شارک کو دیکھنے والوں کا رش کم ہی نہیں ہورہا اور لوگ جو ق در جوق وہاں پہنچ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments