روہی گاؤں کا ہرگھر محل نما ،ہردروازے پر کار بھی کھڑ ی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں میں ایک گاؤں کی پہچان امیر گاؤں کے طور پر کی جاتی ہے ۔۔۔
روہی نامی یہ گاؤں دارالحکومت دہلی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور واقع ہے ، یہاں کے ہر گھر کو دیکھ کر کسی محل کا گمان ہوتا ہے اور ہر گھر کے باہر لگژری کار کھڑی ہوتی ہے ، یہاں کا رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی ہے ۔گاؤں کو انتظامیہ نے نئے سرے سے بسایا ہے ، پرانا گاؤں اجڑنے کے بعد انتظامیہ نے پرانے گھروں اور احاطوں کو ملا کر تقریباً 50، 50 میٹر کے نئے پلاٹوں کی کٹنگ کر کے یہاں کے رہائشیوں کو دئیے اور ساتھ فی کس 12 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا۔ملنے والی رقم سے لوگوں نے شاندار گھر بنائے اور گاڑیاں خریدیں لیکن سارا پیسہ خرچ کرنے کے بعد اب اس گاؤں کے لوگوں کے پاس موبائل کی خراب سکرین بدلوانے کے پیسے بھی نہیں بچے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments