جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانا دل کی صحت کیلئے مفید

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانا دل کی صحت کیلئے مفید

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔۔۔

جرنل کرنٹ ڈویلپمنٹس ان نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جوس کے مقابلے میں سالم پھل کو کھانے سے امراض قلب سے خود کو بچانے میں زیادہ مدد ملتی ہے ۔اس تحقیق میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ان افراد کی عمر، آمدنی، تعلیم اور تمباکو نوشی سمیت دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ سالم پھلوں کا کم استعمال کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ ہوتی ہے ۔تحقیق کے مطابق 100 فیصد خالص پھلوں کے جوس اور امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان قابل اعتبار تعلق دریافت نہیں ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...