میاں بیوی کی تدفین کیلئے بنا 1700سال پرانا مقبرہ دریافت
قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر کے مغربی صحرائی علاقے میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً 1700 سال قدیم ایک مقبرہ دریافت کیا ہے۔۔
، جس سے رومی دورِ حکومت کے دوران خطے میں رائج تدفینی رسومات اور ثقافتی روایات پر نئی روشنی پڑتی ہے ۔آثارِ قدیمہ کے مطابق اہرام نما چونے کے پتھروں سے تعمیر کیا گیا یہ مقبرہ ایک بااثر شخص اور اس کی اہلیہ کی تدفین کیلئے بنایا گیا تھا۔ مقبرے کی منفرد طرزِ تعمیر کے علاوہ یہاں نایاب تحریری نقوش اور تدفینی متون بھی دریافت ہوئے ہیں۔کھدائی کے دوران ایک پتھر کی تختی ملی جس پر قدیم یونانی زبان میں تحریر کندہ ہے ۔ ماہرین کو مردوں کیلئے مخصوص ایک تدفینی میز، ریتلے پتھر کو دھونے کے لیے بیسن اور مختلف اقسام کے برتن بھی ملے ۔مقبرے سے کانسی کی ایک سکہ بھی برآمد ہوا ہے جس پر رومی شہنشاہ قسطنطین کندہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments