تفریح کیلئے نہ لے جانے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی
شارجہ (نیٹ نیوز)شارجہ میں خاتون نے تفریح کے لئے گھر سے باہر نہ لے جانے والے شوہر سے طلاق مانگ لی۔خاتون نے حکام سے شکوہ کیا کہ شوہر گھر میں رہتا ہے ، گھر سے باہر سیر و تفریح کے لئے نہیں لے کر جاتا۔۔۔
خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا جیون ساتھی بھی قرار دیا۔ شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے بیوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بہن بھائیوں اور میکے کے ساتھ سیر و تفریحی کے لئے گھر سے باہر جائیں۔فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے مشورہ دیا کہ طلاق سے گریز کریں۔ زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور گھر کا سکون برباد نہ کریں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاہم اکثریت کی رائے میں خاتون کا یہ اقدام مناسب نہیں ہے جبکہ کئی صارفین نے اس کے کو شوہر کو نکما شخص قرار دے دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments