سبزے کے قریب رہیے اور کم عمر نظر آئیے ،نئی تحقیق

سبزے کے قریب رہیے اور کم عمر نظر آئیے ،نئی تحقیق

میڈرڈ(نیٹ نیوز)گھروں کے آس پاس موجود پارکس، درخت اور سبزہ صرف ماحول کو خوبصورت نہیں بناتے بلکہ ایک تحقیق نے ہریالی اور انسان کی حیاتیاتی عمر کے درمیان بھی ممکنہ تعلق کی نشاندہی کی ہے ۔

تحقیق کے مطابق زیادہ سبزہ زار کے قریب رہنے والے افراد حیاتیاتی طور پر اوسطاً ڈھائی سال کم عمر ہوسکتے ہیں۔ اس تحقیق میں سپین اور امریکا سے تعلق رکھنے والی تحقیقی ٹیموں نے سبز ماحول اور حیاتیاتی عمر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیزو کم کے مطابق گھر کے اطراف زیادہ سبزہ موجود ہونا کسی شخص کو اس کی اصل عمر سے کم عمر رہنے میں مدد دے سکتا ہے ۔ نتائج میں بتایا گیا کہ پانچ کلومیٹر کے دائرے میں صرف 20 فیصد سبز احاطے والے علاقوں میں رہنے والے افراد، ایسے گھروں میں رہنے والوں کے مقابلے میں حیاتیاتی طور پر تقریباً ڈھائی سال زیادہ عمر کے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...