ہنگری:دو ہزار انرجی ڈرنکس کے کین جمع کرنیکا عالمی ریکارڈ
بڈاپسٹ(نیٹ نیوز)ہنگری کے ایک شخص کو اس کا انرجی ڈرنکس جمع کرنے کا شوق اس کو گنیز ورلڈ ریکارڈ تک لے گیا۔
گرگو بوربیلے نے مختلف انرجی ڈرنکس کے تقریباً دو ہزار کین جمع کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔گرگو کے مطابق اس کی کہانی 2008 میں ایک انتہائی گرم دن سے شروع ہوئی، جب انہیں ہاسٹل میں منتقل ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے ۔ گرمی سے بچنے کے لیے وہ قریب موجود ایک چھوٹی سی دکان پر ٹھنڈا اور کاربونیٹڈ مشروب لینے گئے ، جہاں فریج میں انہیں صرف ایک انرجی ڈرنک مناسب لگا۔انہوں نے پہلی بار انرجی ڈرنک خرید کر پیا اور انہیں اس کا ذائقہ پسند آیا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف برانڈز اور ذائقوں کے انرجی ڈرنکس آزمانا شروع کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ شوق باقاعدہ کلیکشن میں تبدیل ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments