مونگ پھلی ذیابیطس ٹائپ 2کا خطرہ کم کرنے میں مددگار
نیویارک(نیٹ نیوز)مہنگی گریوں کے مقابلے میں سستی مونگ پھلی صحت کیلئے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے ،اس کی وجہ ہے کہ مونگ پھلی کو کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے ،یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مونگ پھلی کا استعمال عادت بنانے سے خون میں گردش کرنیوالی چکنائی میں مخصوص تبدیلیاں آتی ہیں۔اس تحقیق میں 18 سے 33 سال کی عمر کے 63 صحت مند افراد کو ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا۔تحقیق کے آغاز اور پھر 6 ماہ بعد ان افراد کے خون کے نمونے اکٹھے کئے گئے ۔محققین نے ان افراد کے خون کے نمونوں میں مونگ پھلی کے استعمال سے آنے والی تبدیلیوں کا موازنہ ذیابیطس کے نئے مریضوں کے نمونوں سے کیااور نتیجہ اخد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments