برطانیہ میں ’’سمتھ ‘‘کے مقابلے ’’خان‘‘مقبول ترین نام بننے لگا

برطانیہ میں ’’سمتھ ‘‘کے مقابلے ’’خان‘‘مقبول ترین نام بننے لگا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں نومولود بچوں کے خاندانی ناموں کی فہرست میں بڑی تبدیلی سامنے آ رہی ہے ۔۔۔

انگلینڈ اور ویلز میں ‘خان’ نام 2027 میں ‘سمتھ’ کو پیچھے چھوڑ کر نومولود بچوں کا سب سے عام خاندانی نام بن سکتا ہے ۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں میں ‘خان’ نام کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے ، جبکہ کئی روایتی برطانوی خاندانی ناموں کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ۔2025 میں انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار 102 نومولود بچوں کا خاندانی نام ‘سمتھ’ درج کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 772 بچوں کے ساتھ ‘خان’ دوسرے نمبر پر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق، ‘سمتھ’ نام کی مقبولیت میں سالانہ اوسطاً 4 فیصد کمی آ رہی ہے ، جبکہ ‘خان’ نام کی مقبولیت میں سالانہ اوسطاً 1.9 فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔ اسی رجحان کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2027 میں ‘خان’ پہلے نمبر پر آسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...