مسلسل 32 سال ایک نمبر پر لاٹری کھیلنے کا صلہ کروڑوں کاانعام
گلوسٹر(نیٹ نیوز)ایسی مستقل مزاجی اور ثابت قدمی شاید ہی کسی نے دیکھی ہو۔ نومبر1994ء میں برطانیہ میں مشہور‘‘ لوٹو ’’لاٹری کا آغاز ہوا ۔۔
تو برطانوی شہر، گلوسٹر میں واقع لونگ لیونز اے ایف سی نامی فٹ بال کلب کا صدر، بل ڈیوس بھی اْسے کھیلنے لگا۔اوراگلے بتیس سال تک وہی چھ نمبر لاٹری ٹکٹ پر لکھتا رہا۔آخر اْس کی طویل محنت ومشقت رنگ لائی اور پچھلے ماہ 1ملین پائونڈ (تقریباً پونے 37کروڑ روپے )کا انعام نکل آیا۔انعام نکلنے پر سبھی کلب والوں نے خوشی منائی اور صدر کو مبارکباد دی،۔دلچسپ بات یہ کہ یہ بھاری رقم نہ بل ڈیوس کو ملے گی نہ افراد میں تقسیم ہو گی، بلکہ کلب کی ترقی وبڑھوتری میں کام آئے گی۔سوشل میڈیا پر کلب کے صدر کی اس سوچ کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments