گھر کا کچر الے کر کھانا فراہم کرنے والے کیفے کھل گئے

گھر کا کچر الے کر کھانا فراہم کرنے والے کیفے کھل گئے

بھوپال (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں کئی مقامات پر ایسے کچرا کیفے شروع کئے گئے ہیں۔۔

 جن کے قیام کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور کچرے کا مفید استعمال کرنا ہے ۔ ان کیفیز میں صرف پلاسٹک ہی نہیں بلکہ کئی طرح کا گھریلو کچرا قبول کیا جاتا ہے ۔ اس میں پرانے اخبار، کتابیں، کاغذ، گتے کے ڈبے ، ای ویسٹ اور پرانے کپڑے جیسی چیزیں شامل ہیں ،اس کچرے کے بدلے آپ کو کھانا فراہم کیاجاتاہے تاہم یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے بھوپال کا شہری ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ منفرد کیفے بھارت کے شہر بھوپال میں کھولے گئے ہیں۔ یہاں لوگ گھروں سے کچرا لے کر پہنچتے ہیں،اس سامان کے بدلے پوائنٹس یا کچرا کرنسی دی جاتی ہے ۔ ان پوائنٹس کا استعمال کر کے لوگ کیفے سے کھانا، چائے ، کافی اور دیگر دستیاب چیزیں لے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...