امریکی خاتون پہلی بار آن لائن لاٹری کھیل کر لکھ پتی بن گئی
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ایک خاتون نے زندگی میں پہلی مرتبہ آن لائن لاٹری گیم کھیلتے ہی 19 لاکھ 39 ہزار 727 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ پلیزنٹ کی رہائشی ڈونا گرے نے پہلی بار ڈیجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیم میں قسمت آزمائی اور محض ایک ڈالر کی پہلی ہی کوشش میں تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔ڈونا گرے نے شمالی کیرولینا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ اس سے پہلے کئی برسوں سے روایتی سکریچ کارڈ خریدتی رہی تھیں لیکن آن لائن لاٹری کھیلنے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔خاتون نے بتایا کہ جیت کی خوشخبری سنانے کیلئے وہ فوراً اپنے شوہر کے پاس پہنچیں اور انہیں بتایا کہ بڑا انعام جیت لیا ہے تاہم ان کے شوہر دونوں کو اس بڑی کامیابی پر یقین کرنے میں تقریباً دو دن لگ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments