کافی میں موجود کیفین زیادہ کیلوریز جلا کر چربی ختم کرتی
ہیلنسکی(نیٹ نیوز)کافی پینے سے چربی اور وزن میں کمی کا آپس میں گہرا تعلق ہے تاہم کافی کو اکیلے وزن کم کرنے کا جادوئی علاج نہیں سمجھنا چاہئے ۔
کافی میں موجود کیفین جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے ، جس سے تھرموجینیسس کا عمل شروع ہوتا ہے اور جسم قدرتی طور پر زیادہ کیلوریز جلاتا ہے ۔ فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو کے محققین نے کافی کے استعمال، جسمانی چربی، پٹھوں اور میٹابولزم کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا ہے ۔تحقیق کیلئے 46 سال کی اوسط عمر رکھنے والے 2 ہزار 264 افراد کے طبی اور جسمانی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ کافی پینے والے افراد میں جسمانی چربی کی مقدار مجموعی طور پر نسبتاً کم تھی۔ان افراد میں جسمانی چربی کا تناسب بھی کم پایا گیا جبکہ اندرونی اعضا کے گرد جمع ہونے والی چربی(ویسرل فیٹ )بھی نسبتاً کم تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments