اے آئی سے تیار کردہ وائرس سے مریض کے علاج کا تجربہ

اے آئی سے تیار کردہ وائرس سے مریض کے علاج کا تجربہ

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے پہلی بار انسانی مریض کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی مدد سے تیار کیا گیا وائرس دیا ہے جس کا مقصد ایسے بیکٹیریا کے انفیکشن کا علاج کرنا ہے جن پر اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہوچکی ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم مصنوعی ذہانت کی کمپنی ریڈیکل نیومرِکس کے مطابق ایک سنگین بیکٹیریل انفیکشن میں مبتلا مریض کو تجرباتی علاج فراہم کیا گیا جس میں کمپنی کے اے آئی ماڈل اومنی1 کی مدد سے تیار کردہ وائرس شامل تھا۔یہ ماڈل بیکٹیریوفیجز نامی وائرس تیار کرتا ہے جو انسانی خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر مخصوص بیکٹیریا کو متاثر کرکے انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پہلے ہی سنگین بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لئے فَیج تھراپی کو تجرباتی طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...