امریکی فضا میں چاندی جیسی چمکدار کیپسول جیسی چیز نمودار
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست اوہائیو کے قریب پرواز کرنے والے پائلٹس نے طیارے کے نزدیک چاندی جیسے چمکدار اور کیپسول نما پراسرار فضائی چیز دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول کے ریڈار پر اس شے کا کوئی نشان موجود نہیں تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل یو ایف او رپورٹنگ سنٹر پر 26 اکتوبر کو ایک واقعہ کی تفصیلات شیئر کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ 16 اگست کو پیش آیا تھا۔ دوران پرواز پائلٹس نے ایک عجیب و غریب شے کو دیکھا جو بظاہر تقریباً ساکن حالت میں فضا میں موجود تھی۔ طیارے کے قریب آنے پر عملے نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا تاہم انہیں بتایا گیا کہ ریڈار پر کسی دوسرے طیارے یا نامعلوم چیزکی نشاندہی نہیں ہو رہی۔طیارے کے ایک پائلٹ نے اس پراسرار شے کی تصویر بھی بنائی جو اب وائرل ہورہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments