الجھا دینے والی تصویر، یہ فرد سامنے دیکھ رہا ہے یا سائیڈ میں
برلن(نیٹ نیوز)اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ شخص سامنے دیکھ رہا ہے یا سائیڈ پر؟کئی بار ایسا لگتا ہے کہ یہ فرد سیدھا آپ کو دیکھ رہا ہے ۔
مگر جب غور سے دیکھا جائے تو یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ شاید یہ سامنے نہیں بلکہ سائیڈ میں دیکھ رہا ہے ۔دماغ کو الجھا دینے والی اس تصویر کو بنیادی طور پر فوٹوشاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔جرمن فوٹو گرافر اور آرٹسٹ ٹم ویرلے نے اس کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔انہوں نے اسے بہت اچھے طریقے سے فوٹو شاپ پر ایڈٹ کیا۔درحقیقت اس سوال کا جواب دینا ممکن ہی نہیں کیونکہ ٹم ویرلے نے 2 تصاویر کو باہم ملا دیا۔ایک تصویر میں وہ سامنے دیکھ رہے تھے جبکہ دوسری میں سائیڈ میں۔فوٹو شاپ میں اسے اس طرح ایڈٹ کیا کہ بتانا ممکن ہی نہیں کہ تصویر میں موجود فرد سامنے دیکھ رہا ہے یا سائیڈ کیونکہ دونوں ہی درست ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments